11

ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ وائٹ واش

کیپ ٹاؤن : انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔

جواب میں انگلش ٹیم نے ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے ڈیوڈ ملان نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں