10

خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔ خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پراونشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فاروق کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پشاورکے نارتھ ویسٹ ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ڈاکٹر فاروق کو حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹرپر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹر فاروق بنوں کے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں