9

بابر اعظم کیخلاف الزامات لگانے والی خاتون نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ نے مقامی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے۔

خاتون حامیزہ کی جانب سے لاہور کی مقامی عدالت میں دائر دوسری درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر کرکٹر کے والد، بھائی، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے اور دیگر افراد انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔

ان کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم کا خاندان مقدمے کی درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں