9

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا لگ گیا

مال روڈ (راؤ دلشاد) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا، ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض ملک نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر رانا مقبول، سابق لارڈ مئیر کرنل (ر) مبشرجاوید، رکن اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم ایڈووکیٹ، امتیاز الٰہی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے، انتظامیہ نے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنا ہے، جبکہ جلسوں کے باعث کورونا وائرس کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں