8

کورونا نے معیشت کو بٹھا دیا، بھارت 1947 کے بعد پہلی مرتبہ کساد بازاری کا شکار

ممبئی: بھارتی معیشت جولائی سے ستمبر کے دوران 7.5 فیصد سکڑنے کے بعد انگریزوں سے اپنی آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کساد بازاری کا شکار ہوگئی۔

اگرچہ بھارتی معیشت میں گزشتہ سہ ماہی میں 29.9 فیصد سکڑنے کے بعد نسبتاً کچھ بہتری آئی ہے مگر پھر بھی اس وقت ایشیا کی تیسری بڑی معیشت کو کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے طلب اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسلسل دو سہ ماہیوں تک سکڑنے کے بعد بھارتی معیشت 1947 کے بعد پہلی مرتبہ تکنیکی طور پر کسادبازاری کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں