10

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا۔

ترجمان گلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی کا وقت صبح 10 بجے سے دن ڈیڑھ بجے تک رکھا گیا تھا جو ختم ہو گیا ہے جب کہ پولنگ شام 4 بجے ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، اسپیکر کے لیے امجد حسین زیدی جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے نذیر احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں