11

ہاکی فیڈریشن کا ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‏پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حال ہی میں راولپنڈی میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا اور اب پی ایچ ایف نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک ہاکی کے مزید ایونٹس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا لیکن کورونا وائرس کے ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا جائے گا۔

‏ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے دوران کووڈ-19 کے حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، ایونٹ کا انعقاد شاندار انداز میں ہوا، اب مزید ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی اور یقینی بنایا جائے گا کہ کورونا وائرس کے جو ایس اوپیز بنائے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں