6

پاکستان کی معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے: معاون خصوصی ریونیو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے۔

گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا آئی ایم ایف کو بتا دیا ہےکہ ہمیں پروگرام کی ضرورت ہے اور کورونا کی وجہ سے ہماری مجبوریوں کو سمجھا جائے لہٰذا آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جلد پاکستان آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کا دورہ کرےگا یا ورچوئل جائزہ لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں