11

اداکارہ رباب ہاشم کس سے شادی کررہی ہیں؟

پاکستانی ٹی وی اداکارہ رباب ہاشم کی مایوں کی رسم کے لیے زیب تن کیے جانے والے جوڑے میں تصویر سامنے آنے پر ان کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زرد مایوں کا لباس زیب تن کیے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کی۔

رباب ہاشم کی مایوں بیٹھی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا لیکن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں فی الحال اداکارہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں