امریکی صدر ٹرمپ کے اہم ساتھی نے بھی الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے اہم ساتھی اور نیو جرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی نے ٹرمپ کو الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دیا اور امریکی صدر کی قانونی ٹیم کو قومی سطح پرشرمندگی کا باعث قرار دیا۔