10

چوہدری نثار نے توسیع کے متعلق جنرل راحیل کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاست دان چوہدری نثار علی خان نے سختی سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں (چوہدری نثار) نے نون لیگ کی حکومت کے دوران شہباز شریف کے ساتھ مل کر انہیں آرمی چیف کے عہدے میں توسیع دینے کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ہم نے انہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ چوہدری نثار نے 2018ء کے عام انتخابات میں پارٹی کی سینئر قیادت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے نون لیگ چھوڑ دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں