برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خود کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن ایک ایسے شخص کے ساتھ رابطے میں تھے جن کا حال ہی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب انہوں نے خود کو بھی قرنطینہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ایسے شخص جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کے بعد خود کو 2 ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کر لیا ہے لیکن میں بلکل ٹھیک ہوں۔