15

وزیراعظم کا کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون، شاباش بھی دی

وزیراعظم عمران خان نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون کر کے شاباش دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان کے اقدامات کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادری دکھانے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی اور کہا کہ آپ نے پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام نقائص دور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جنسی زیادتی سے متعلق سخت آرڈیننس لا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں