10

کراچی: 7 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری دہشتگرد گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےایم کیو ایم لندن کے مطلوب اشتہاری دہشت گرد فہیم جاوید عرف انقلابی کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن 2 عارف عزیز کے مطابق کورنگی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاوید عرف انقلابی کو گرفتار کیا گیا ہے جو قتل کی 7 وارداتوں میں مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے یہ وارداتیں اپنے ساتھیوں ظفر عرف فیصل مینڈک اور ارشد عرف چھوٹا اسد کے ساتھ مل کر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں