9

کراچی میں شہری کو لٹنے سے بچانے کی کوشش میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی کے علاقے کریم آباد میں مینا بازار کے قریب شہری کو لٹنے سے بچانے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ واقعے میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کریم آباد مینا بازار کے قریب شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکل رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی ڈیوٹی پر جارہا تھا، ڈاکوؤں کو دیکھ کر اہلکار نے فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ڈاکو کے ساتھی نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس سے اہلکار زخمی ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں