7

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں ویڈیو لنک پر گفتگو میں آصف زرداری نے مشورہ دیا کہ کئی محاذ ایک ساتھ کھولیں گے تو کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور امیر حیدر ہوتی نے نواز شریف کے بیانیے پر تنقید جب کہ محمود خان اچکزئی نے حمایت کی ہے۔

دوسری جانب اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو جلسوں میں لہجہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقاریر جلسوں میں دکھانی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں