9

کورونا وبا کے دوران سپر ماریو گیم بنانے والی کمپنی کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

ٹوکیو: معروف ویڈیو گیم سپر ماریو اور پوکی مون بنانے والی جاپانی کمپنی’نِن ٹینڈو‘ کے منافع میں کورونا وبا کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس کے باعث گھر میں بیٹھے لوگوں نے اپنی بوریت ختم کرنے کے لیے ویڈیو گیمز کا سہارا لیا۔

ایسے میں وبا کے دوران ویڈیو گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔

اب حال ہی میں معروف سپر ماریو اور پوکی مون ویڈیو گیمز بنانے والی جاپانی کمپنی ’نِن ٹینڈو‘ نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں (جب وبا کے باعث لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور تھے) کمپنی کے منافع میں 3 گنا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں