10

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا جس کا اعلان دبئی کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کیا۔

فلائی دبئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمپنی دبئی سے براہ راست تل ابیب کے لیے ہفتے میں 14 پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب بزنس اور اکانومی کلاسوں میں کرائی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں