11

علامات ظاہر نہ ہونیوالوں میں کورونا کی تشخیص کا جدید راستہ نکال لیا گیا

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں میں عام طور پر کئی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں کھانسی، بخار اور سر درد وغیرہ شامل ہے۔

لیکن دنیا بھر سے ایسے لوگ بھی سامنے آئے ہیں جن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بھی کوئی علامات ظاہر نہی ہوتی اور یہ لوگ وبا کے پھیلاؤ کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہو تے ہیں۔

حال ہی میں امریکا کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی جانب سے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) والا ایک ایسا الگورتھم تیار کیا گیا ہے جو صرف کھانسی کی آواز سے کورونا کی تشخیص کر سکتا ہے۔

محققین کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے شخص کی کھانسی کی آواز عام انسان کی کھانسی سے معمولی مختلف ہوتی ہے اور یہ فرق انسانی کان محسوس نہیں کر پاتے۔

انہوں نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس یہ الگورتھم کھانسی کے اس معمولی فرق کو دیکھتے ہوئے کورونا کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں