10

امریکا میں گزشتہ ہفتے 61 ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے: رپورٹ

امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک گزشتہ ہفتے سب زیادہ بچے کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکن اکیڈمی آف پیڈیٹرکس اور چلڈرنز اسپتال ایسوسی ایشن کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں اب تک 8 لاکھ 50 ہزار بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے یعنی 22 اکتوبر سے لے کر 29 اکتوبر تک 61 ہزار 447 بچے کورونا وارس میں مبتلا ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں