11

ترکی زلزلہ: ہلاکتیں 81 ہوگئیں، تین روز ملبے میں دبی بچی کو زندہ نکال لیا گیا

ترکی میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئی جب کہ ملبے سے ایک بچی کو تین روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین سالہ بچی کو ازمیر شہر میں تباہ ہونے والی ایک بلڈنگ کے ملبے سے زندہ ریسکیو کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ بچی تقریباً 65 گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہی خوش قسمتی سے زندہ رہی تاہم اس کے ساتھ ہی بچی کی والدہ اور ایک اور بچے کو نکالا گیا جو مردہ حالت میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں