11

پاکستان شاہین کے دورہ نیوزی لینڈ میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

لاہور: پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں جونیئر ٹیموں کے کوچ اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان شاہین نے آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہونا ہے جہاں پاکستان شاہین کے دو 4 روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

اس ضمن میں جونیئر ٹیموں کے کوچ اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔

ہیڈکوچ اعجاز احمد کے علاوہ کوچنگ اسٹاف میں راؤ افتخار انجم اور محتشم رشید شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں