مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو گرفتار کیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ایک ٹوئٹ بھی شیئرکی۔