20

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صفدر کی گرفتاری کیلئے پولیس پر ریاست کا شدید دباؤ تھا: محمد زبیر

کراچی: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پولیس پرریاست کا شدید دباؤ ہے۔

عزیز بھٹی تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں سندھ حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے پولیس پر ریاست کا شدید دباؤ تھا۔

محمد زبیر کا کہنا تھا میں سابق گورنر ہوں اور مجھے بھی تھانے کے اندر نہیں جانے دیا گیا، وکلاء تک کو تھانے کے اندر نہیں جانے دیا گیا، نہ ہی ملاقات کرنے دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا، جس کمرے کا دروازہ توڑا گیا مریم نواز بھی اسی کمرے میں موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں