13

موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ ماہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عام صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری نے بھی برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

دو روز قبل موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو مانگا منڈی سے واردات کے ایک ماہ اور 3 دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

اب مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد شوبز شخصیات ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

’ایسی سزا دی جائے جو عبرتناک مثال بنے‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں