14

مصطفیٰ کمال کا حلف نامہ جھوٹا نکلا تو نتائج خطرناک ہوں گے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سابق سٹی ناظم کراچی اور چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کی نااہلی سے متعلق کیس میں کہا ہے کہ اگر مصطفٰی کمال کا حلف نامہ جھوٹا ثابت ہوتا ہے تو اس کے خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال 1994 سے 2002 تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ملازمت کرتے تھے، مستقل غیر حاضری اور مس کنڈکٹ پر مصطفیٰ کمال کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

سلمان مجاہد بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف شخص کسی عوامی عہدے یا الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود مصطفیٰ کمال نے پی ایس 117 اور سٹی ناظم کے لیے الیکشن لڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں