13

صرف ایک شخص کیلئے دنیا کا مشہور سیاحتی مقام کھول دیا گیا

جنوبی امریکی ملک پیرو نے صرف ایک جاپانی سیاح کے لیے کورونا وائرس کی وجہ سے کئی مہینوں سے بند مشہور سیاحتی مقام کھول دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی شہری جیسی کٹایاما پیرو کے مشہور سیاحتی مقام ’ماچو پیچو‘ کو دیکھنے کے لیے پیرو کے شہر ’انکا‘ پہنچے لیکن اس کے پہنچتے ہی عالمی وبا کورونا کے باعث لاک ڈاؤن لگ گیا جس سے انہیں شدید دکھ ہوا۔

لیکن جاپانی سیاح نے ہمت نہ ہاری اور تاریخی ورثے پر جانے کے لیے تقریباً 7 ماہ تک لاک ڈاؤن میں اس امید کے ساتھ گزار دیے کہ کبھی نہ کبھی تو انہیں ماچو پیچو دیکھنے کا موقع مل ہی جائے گا۔

جب مقامی انتظامیہ کو اس بارے میں پتہ چلا تو پھر انہوں نے مشہور تاریخی ورثے کو کھولنے کا فیصلہ کیا اور پھر جاپانی شہری کو ماچو پیچو کا دورہ کروانے کے لیے خصوصی انتظام کروایا گیا۔

جاپانی شہری جیسی کٹایاما نے اپنے انسٹاگرام پر سیاحتی مقام کی تصویر ڈالی اور لکھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ماچو پیچو کا دورہ کرنے والا دنیا کا پہلا شخص میں ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں