13

منشیات کیس: سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو ریلیف مل گیا

ممبئی: ہائیکورٹ نے آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی ضمانت منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ خودکشی کیس سے منسلک منشیات کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جو تقریباً ایک ماہ جیل میں رہیں جس کے بعد اب ممبئی ہائیکورٹ نے ان کی مشروط ضمانت منظور کی ہے جب کہ عدالت نے ریا کے بھائی شووک کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں