13

کورونا میں مبتلا ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری، ویڈیو سامنے آگئی

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں 2 اکتوبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کی تصدیق خود ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کی تھی۔

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً 4 روز زیر علاج رہے جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے امریکی صدر کو احتیاط کی ہدایت کی گئی لیکن انہوں نے خود کو بہتر قرار دیا اور وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی میڈیا سے گفتگو کے لیے ماسک ہی اتار دیا۔

وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو سے قبل صدر ٹرمپ نے جب ماسک اتارا تو انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں