قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کے معترف ہوگئے۔
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون کا جائزہ لینے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا۔
مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے جب کہ کوشش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں۔