11

امپائر کو بلا دکھانے پر حیدر علی پر جرمانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حیدر علی پر جرمانہ عائد کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے بیٹسمین حیدر علی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں